8 جنوری 2017 - 19:44
ڈیرہ غازیخان، تحریک جعفریہ کے مرکزی رہنما پروفیسر خادم حسین لغاری انتقال کرگئے

مرحوم کی نمازجنازہ آبائی علاقے ڈیرہ غازیخان میں آج سہہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی، آخری اطلاعات کے مطابق تجہیز و تکفین کی تیاریاں جاری ہیں، نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل وتحریک جعفریہ کے مرکزی رہنما، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقہ رکن نظارت، امامیہ آرگنائزیشن کے سابقہ رکن اور ماہر تعلیم پروفیسر خادم حسین لغاری کا انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی علاقے ڈیرہ غازیخان میں آج سہہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ آخری اطلاعات کے مطابق تجہیز و تکفین کی تیاریاں جاری ہیں، نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ پروفیسر خادم حسین لغاری کے انتقال پر ملک بھر سے تنظیمی اور تحریکی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغام موصول ہو رہے ہیں۔

.......

/169